کراچی ، سانحہ صفورا کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

کراچی ، سانحہ صفورا کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے سی ایم او جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیاہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کی سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی جبکہ ملزمان نعیم ساجد،سلطان قمر اور حسین قمر کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں اس وقت کوئی پراسیکوٹر نہیں ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو خطوط ارسال کئے جاچکے ہیں عدالت نے دوران سماعت ملزمان کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر چیف میڈیکل آفیسر جیل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے رینجزر کے ہاتھوں گرفتار ایم کیوایم کے کارکن دلاور کو 90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا رینجرز کے مطابق ملزم کو نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا جو کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -