تورڈھیر ،پولیو مہم کے حوالے سے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

تورڈھیر ،پولیو مہم کے حوالے سے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پولیو مہم کے پیش نظر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس سٹیشن تورڈھیر کا موٹرسائیکلوں کی نقل وحرکت کیخلاف کریک ڈاؤن، دودنوں کے دوران متعدد افراد گرفتار کرکے موٹرسائیکلز پولیس قبضہ میں لے لئے گئے، بدھ کے روز32 ملزمان کا چالان مکمل کرکے عدالت پیش کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن تورڈھیرکے تھانہ محررحکم خان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ضلع صوابی میں گزشتہ دو سے جاری پولیو مہم کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ144 کے تحت موٹر سائیکلوں کے استعمال پرپابندی نافذالعمل ہے تاہم ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی سخت ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور سرکل اظہار شاہ خان کی قیادت اور ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر ہارون خان کی نگرانی میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جسکے نتیجہ میں دو دنوں کے دوران متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے انکے موٹرسائیکلز پویس قبضہ میں لے لئے گئے ہیں جن میں32 ملزمان کا چالان بدھ کے روز مکمل کرکے عدالت پیش کردئیے گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -