کوہاٹ میں قومی ایکشن پلان ،10 افغان باشندے گرفتار

کوہاٹ میں قومی ایکشن پلان ،10 افغان باشندے گرفتار

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ میں قومی ایکشن پلان کے تحت 10افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کرایہ کے گھروں میں مقیم 164غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمدصہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے اور مجرمانہ سرگرمیوں پر مؤثر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کوہاٹ پولیس نے مشکوک افراد خصوصاًافغان باشندوں اور کرایہ کے گھروں ،رہائشی پلازوں ،ہوٹلوں و سرایوں اور شہر کے دیگر مقامات پر مقیم غیر مقامی افراد کے خلاف جو کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اسے مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے قانونی کاروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں جس میں گزشتہ روز ضلع بھر کی پولیس نے شہر اور مضافات کے علاقوں میں مخصوص چیکنگ اور کوائف کی چھان بین کے دوران غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے دس افغان باشندوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف سفری و شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر ایمیگریشن قوانین کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اور ان گرفتار افغانیوں کو قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد کوہاٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں مختلف تھانوں کی پولیس نے اپنے علاقائی حدود میں واقع کرایہ کے گھروں کے مالکان اور ان گھروں میں مقیم کرایہ داروں کے خلاف مقامی تھانوں سے اندراج نہ کرنے کی پاداش میں مقدمات درج کرلئے ہیں اورپولیس تھانہ چھاؤنی،سٹی،جنگل خیل،استرزئی،محمد ریاض شہید،لاچی،گمبٹ،بلی ٹنگ،جرما،کے ڈی اے اور تھانہ شکر درہ میں درج ان مقدمات میں مجموعی طور پر 164افراد کو نامزد کیا گیا ہے جنکے خلاف عدالتی کاروائی شروع کردی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -