لکی مروت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،15 کلو بارودی مواد ناکارہ

لکی مروت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،15 کلو بارودی مواد ناکارہ

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)پولیس نے فرنٹیئر ریجن کے قبائلی علاقے سے متصل تختی خیل علاقے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر15کلو وزنی دو مائنز برآمد کرکے ناکارہ کردیں یہاں ذرائع نے بتایا کہ تختی خیل علاقے میں ایک کاشتکار اپنے کھیتوں میں ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلارہا تھا کہ ہل کی گرفت میں آکر زمین میں دفنائی گئی دو مائنز باہر نکل آئیں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او علی اکبر نے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کفایت حسین اور ایس ایچ او ایاز خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری علاقے کو روانہ کردی جس نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا جنہوں انتہائی مہارت سے 13کلو وزنی انٹی ٹینک مائن اور 3کلو وزنی انٹی پرسن مائن ناکارہ کردی انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -