تحصیل حکومتوں کیلئے مجموعی طور پر 78 کروڑ روپے کی فنڈز جاری

تحصیل حکومتوں کیلئے مجموعی طور پر 78 کروڑ روپے کی فنڈز جاری

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی حکومت نے ضلع مالاکنڈکے ضلعی اورتحصیل حکومتوں کیلئے مجموعی طورپر 78کروڑروپے کی فنڈزجاری کردی۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبرذرائع سے معلو م ہواہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈکے ضلعی حکومت کیلئے 55کروڑ64لاکھ71ہزارروپے جبکہ تحصیل بٹ خیلہ کیلئے 13کروڑ7لاکھ63ہزارروپے اورتحصیل درگئی کے لئے 9کروڑ77لاکھ8ہزارروپے فنڈزجاری کردی ضلعی حکومت کوکروڑوں روپے کے فنڈزملنے سے علاقے کے منتخب ممبران اسمبلی اورعوام میں خوشی کی لہردوڑگئی کیونکہ مذکورہ فنڈزسے سرکاری ملازمین سمیت تمام ضلع مالاکنڈ کے عوام مستفیدہوجائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -