عدالتی احکامات کی پیروی نہ کرنے پر 7 افراد کے وارنٹ جاری

عدالتی احکامات کی پیروی نہ کرنے پر 7 افراد کے وارنٹ جاری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے سرمایہ کاری کے نام پرسادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے7افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اورانہیں 30نومبر کو عدالت طلب کرلیابدھ کے روز فاضل عدالت نے ملزم بابرزیب کے خلاف دائرریفرنس کی سماعت کی جس کے تحت ملزم پرالزام ہے کہ اس نے سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے 14 کروڑ19لاکھ52ہزار5سو70روپے بٹورے اورریفرنس کے گواہان عظمت ٗ ثاقب ٗ سمیع اللہ ٗ غلام حسین ٗ نویداختر ٗ شیراعظم اورعبدالوہاب عدالتی سمن کے باوجود پیش نہیں ہورہے ہیں جس پرعدالت نے ان کی گرفتاری کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 30 نومبر کو طلب کرلیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -