نیب نے لوٹ مار کی خطیر رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی

نیب نے لوٹ مار کی خطیر رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی

  

پشاور(پاکستان نیوز)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواکے زیراہتمام مالی چکیس دینے کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرڈی جی نیب سلیم شہزادنے بدعنوانی میں ملوث تقریباً 51افرادسے 201.811ملین روپے وصول کرکے رقم چیک ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ رضاء اللہ جبکہ پلی بارگین کے ذریعے وصول کئے گئے3.658روپے کاچیک بینک الفلاح پشاورکے ریجنل بزنس ہیڈ سجاد علی خان کے حوالے کیا۔ ڈائریکٹرجنرل سلیم شہزادنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے کرپشن کی بیخ کنی اور خرد بردکے متاثرہ افرادکوانکے رقوم واپس کرنے میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب حکام اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی بدولت اپنے فرائض بخوبی نبھارہی ہیں اوربدعنوانی میں ملوث افرادکوقرارواقعی سزادی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کوجڑسے ختم کرنے کیلئے نیب NAO-1999شق کے تحت اپنی تین جہتی شعور،تدارک اورنفاذکی حکمت پرکامیابی سے عمل پیراہے۔انہوں نے کہاکہ شروع سے نیب نے کرپٹ عناصرسے خاطرخواہ رقوم وصول کرکے وفاقی اورصوبائی خزانوں میں جمع کرائی جوقومی احتساب بیوروکی بہترین کارکردگی کی عکاسی کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کی مزیدبیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اورکرپٹ عناصرکوقانون کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -