بٹ خیلہ میں مسیحی قبرستان کی مسماری اور پلانے کی تعمیر کیخلاف عیسائی برادری کا شدید احتجاج

بٹ خیلہ میں مسیحی قبرستان کی مسماری اور پلانے کی تعمیر کیخلاف عیسائی برادری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ڈسٹر کٹ کونسل ملاکنڈ کے اقلیتی ممبریعقوب مسیح تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے ممبرغفور مسیح اورممبر ویلج کونسل ملاکنڈشمعون مسیح غوری اور برادری کے دیگر راہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں ضلع ناظم سید احمد علی شاہ ڈپٹی کمشنر علی عباس خان اور اسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ درگئی میں مسیحی برادری کے قبرستان کی مسمار ی اور یہاں پر پلازے کی تعمیر فوری بندکی جائے ۔انھوں نے کہا کہ اس تاریخی قدیم قبرستان میں انگریز جنرل سمیت ہمارے بزرگوں سو ہنامل رکھی بی بی اور سٹیفن عرف ٹیپواور برادری کے کئی افراد کی قبریں ہیں انھوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پشاور ڈئرسیس چرچ آف پاکستان کے بشپ ہمفری پیٹر سرفرازپادری فیاض چناپادری سمو ئیل گل اور جمیل مل کر عیسائیوں کی ایماء اس مقدس جگہ پر پلازہ تعمیرکیا جارہاہے جو قابل مذمت ہے کیو نکہ قبر ستان کے خاتمہ سے علاقے میں آباد مسیحوں کیلئے قبروں کی جگہ بھی ختم ہو جائے گی اس لئے مقامی انتظامیہ اس پر فوری پابندی لگائے تاکہ برادری میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔