بٹ خیلہ ،زلزلہ متاثرین کا فنڈ مند پسند کو دینے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

بٹ خیلہ ،زلزلہ متاثرین کا فنڈ مند پسند کو دینے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ نے زلزلہ متاثرین کے امدادی سامان کی تقسیم میں وسیع پیمانے پرہونے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کر کے اصل مستحقین کی بجائے من پسند افراد اور پارٹی ورکرز کو نوازنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا محمد جاوید خان نے پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے ضلع ناظم سید احمد علی شاہ ڈی سی علی عباس خان اور کمانڈنگ آفیسرکرنل ایوب حیدر سے مطالبہ کیاکہ امداد کی بندر بانٹ اور اس پر سیاست چمکانے والوں کے خلاف قانو نی کاروائی کی جائے کیو نکہ کئی ٹرکوں پر مشتمل یہ سامان کہاں گیاضلع بھر کے متاثرین تاحال بے یار ومدد گار پڑے ہیں انھوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت، ریڈ کراس سمیت مختلف فلاحی اداروں کی جانب سے کئی ٹرکوں پر مشتمل ٹینٹ کمبل اور غذائی سامان یہاں کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجا گیا جو کہ مقامی انتظا میہ نے کونسلران کے ذریعے تقسیم کیا جس کا ریکارڈ موجود ہے جو افراد گاڑیاں بھر بھر کر یہ سامان لے گئے ان سے فہرستیں طلب کی جائیں جنہیں یہ امداد دی گئی انھوں نے کہا کہ پلئی خانوڑی آگرہ پیر خیل اور دیگر دور دراز علاقوں کے ا صل مستحقین و متاثرین ہر قسم کی امداد سے محروم ہے انھوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں رہی سہی کسر اب حالیہ بارشوں نے پور کر دی ہے اوران مصیبت زدہ متاثرین کی مشکلات میں مذید اضا فہ ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ امدادی سامان ہڑپ کر نا اور مستحقین کی بجائے من پسند افراد میں تقسیم کر نا چوری اور ڈاکے سے بھی بڑا جرم ہے جبکہ اللہ تعا لیٰ کے عذاب کودعوت دینے کے مترادف ہے۔