نیب کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

نیب کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

  

پشاور(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے نیب کے نام پر اسلحہ سپلائرارشد مجید سے کروڑوں روپے لینے کے الزام میں ملوث ملزم اختر محمد کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیاہے اوراحتساب عدالت نے ملزم کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا ہے نیب کے سینئرتفتیشی افسر ایس پی عنایت اللہ خان نے گذشتہ روز ملزم اختر محمد کو احتسابجج طارق یوسفزئی کے روبروپیش کیااس موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم اختر محمد پرالزام ہے کہ اس نے اسلحہ سکینڈل میں ملوث سپلائرارشد مجید سے نیب کے نام پرساڑھے تین کروڑ روپے لئے تھے تاکہ وہ نیب سے انکوائری ختم کرائے گااوراحتساب عدالت نے ملزم کو 10سال قید اورساڑھے تین کروڑ روپے جرمانہ کی سزادے رکھی ہے تاہم اس دوران معلوم ہواہے کہ ملزم کا اسلام آباد G8میں قیمتی فلیٹ ہے جو اس نے نیب سے پوشیدہ رکھا اوراسے دوسرے شخص حبیب سید ساکن شیرگڑھ کے نام پرمنتقل کردیاتھا جو کہ نیب آرڈیننس کی دفعہ23کے تحت جرم ہے لہذاملزم کے اثاثے منجمد کئے جائیں اوراس کاجسمانی ریمانڈ دیاجائے تاکہ اس سے پوچھ گچھ کی جاسکے عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا جس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -