اڑھائی سالوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،سردار بابک

اڑھائی سالوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،سردار بابک

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اورخیبرپختونخوااسمبلی میں پارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک نے کہاہے کہ تبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے صوبائی حکومت نے ڈھائی سالوں میں کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی گئی صر ف اورصرف تبدیلی کے نام پرعوام کوٹرخایاگیاصوبے میں حقیقی تبدیلی صرف اورصرف اے این لائیگی عوام حقیقی تبدیلی کے اے این پی کے جھنڈے تلے متحد ہوجائے ان خیالات کااظہارسردارحسین بابک نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی ضلع مالاکنڈکے صدرشفیع اللہ خان اورجنرل سیکرٹری اعجازعلی خان کے قیادت میں ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحدنمائندہ جماعت ہے اوروہ پختون قوم کے حقوق کیلئے جیدوجہدکررہی ہے اے این پی کے صوبائی حکومت نے گزشتہ دورحکومت میں جوترقیاتی کام کئے ہیں موجودہ حکومت اس کادس فیصدکام بھی نہیں کرسکتی ائندہ الیکشن میں ان کورسوائی کے سواء کچھ بھی نہیں ملے گاانہوں نے کہاکہ عوام حقیقی تبدیلی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں کارکن باچاخان کاپیغام گھرگھرتک پہنچانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں صوبائی قیادت کارکنوں کودرپیش مسائل کوحل کرن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -