کوہاٹ ،شکر درہ سے نقب زن گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

کوہاٹ ،شکر درہ سے نقب زن گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ شکر درہ سے نقب زن گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا مال برآمدکر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے نواحی قصبہ شکر درہ میں مبینہ نقب زن گروہ کے ارکان حمید،عرفان،افراسیاب اور محمد حلیم مقامی رہائشی سید رسول کے گھر کا دروازہ توڑ کر قیمتی گھریلوں سامان لوٹنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کا علم شکر درہ پولیس کو ہوا تو گھر کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی اور گزشتہ روز ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران پولیس نے نقب زنی کی واردات میں ملوث دو ملزمان حمید اور محمد حلیم کو گرفتار کرکے انکی نشاندہی پر گھر سے لوٹا ہوا مال جسمیں تین عدد سلائی مشین، دو عدد کمبل،ڈنر سیٹ اور دیگر گھریلوں سامان شامل ہے برآمد کر لیاگیا۔گرفتار ملزمان کے دیگر دوساتھی عرفان اور افراسیاب تاحال روپوش ہیں جنکی گرفتار کیلئے پولیس کی مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرفتار دونوں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد کوہاٹ جیل بھیج دیا گیا ہے۔