چارسدہ ،گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی دھمکی

چارسدہ ،گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیور ورپورٹ)سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف پاکستان مزدو کسان پارٹی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے پارلیمنٹ ہاؤ س کے گھیراؤ اور موٹر وے بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ مردان دوسہرہ روڈ پر محکمہ سوئی گیس نے غیر قانونی طو ر پر سوئی گیس کے پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ معطل کیا ہے جس کی وجہ سے متعدد دیہات سوئی گیس سے محروم ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ڈھیری زردار کے مختلف دیہات پٹواری کلے ، جان خان کلے ، نزو کلے ، عزیز آبا د، کپتان کلے ، رسالدار کرکلے ، شیر بہادر کلے اور دیگر متصل دیہات کے عوام کا محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاجی مظاہر کپتان کلے میں منعقد ہو ا۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان مزدور کسان پارٹی کے سینئر نائب صدر شماس خان ، اے این پی کے گل رحما ن، عزیز آباد بوبک ویلج کونسل کے چےئرمین زاہد خان ،جنرل کونسلر فر مان علی ، جنرل کونسلر پر ویز ، جنرل کونسلر شاہد خان ، جنرل کونسلر حضر حیات ، فرمان خان ، فیاض خان اور دیگر نے کہاکہ مر دان دوسہرہ روڈ پر سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ ترک کیا گیا ہے جس سے ہزاروں مکین سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہور ہے ہیں۔ مقررین نے کہاکہ اپنے حق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ہمارے علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا منصوبہ جان بوجھ کر ختم کیا گیا ہے جو ظلم اور زیادتی ہے ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 15روز کے اندر اندر مجوزہ منصوبہ پر دوبارہ کام شروع نہ کیا گیا تو پارلیمنٹ ہاؤس ، گورنر ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس کا گھیر اؤ کرینگے جس کے بعد ایک بڑی تحریک شروع کر ینگے ۔ اس موقع پر احتجاجی تحریک کیلئے مختلف دیہات سے ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں گل رحمان ، حاجی شوکت خان ، زاہد خان ، خورشید ، فضل الرحمان، فرمان علی ، پرویز ، حسین شاہ ، تیمور شاہ ، شاہد اللہ ، مہدی خان ، رشید خان ، کابلے خان ، اکرام اللہ ، محمد علی ، فرہا دخان ، نو ر فیاض ، عمر خان ، نیاز علی ، فر مان علی او ر امجد خان شامل ہیں جو عوام سے رابطہ قائم کرکے تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ کرینگے ۔