نوشہرہ ،کلاتھ مارکیٹ میں آتشزدگی ،3 دکانیں خاکستر

نوشہرہ ،کلاتھ مارکیٹ میں آتشزدگی ،3 دکانیں خاکستر

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ شیرین کوٹھے کے کلاتھ مارکیٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی تین دکانیں جل کر خاکستر لاکھوں کا نقصان تحصیل ناظم رضاء اﷲ خان کامتاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار نقصان کے ازالے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ شیرین کوٹھے کپڑے کی مارکیٹ میں صبح سویرے سب رنگ میچنگ میکر جمیل کی دکان میں اچانک بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جو آہستہ آہستہ دیگر دکانوں تک پھیلتی ہوئی پورے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لی جس سے افسر کولڈ ڈرنکس اور سب رنگ میچنگ میکر کی دکانیں مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ دیگر دکانوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا سب رنگ میچنگ میکر کی دکان میں 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا موجود تھا اور افسر کولڈ ڈرنکس کی دکان میں 5 لاکھ روپے کے کولڈ ڈرنکس وغیرہ جل گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ناظم رضاء اﷲ موقع پر پہنچے اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ تمام کلاتھ متاثرین کے نقصان کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت کو جلد مراسلہ ارسال کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -