محلہ باقر شاہ میں مزاحمت پر قتل کرنیوالے رہزنون کا دور کنی گروہ گرفتار

محلہ باقر شاہ میں مزاحمت پر قتل کرنیوالے رہزنون کا دور کنی گروہ گرفتار

  

پشاور(پاکستان نیوز)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے خونی راہزنی کی واردات میں ملوث گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم ،موبائل سیٹ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد لیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقتول سردار فخر ولد سردار امجد خان محلہ باکر شاہ نے مورخہ 29/9/2015کو بحالت مجروحیت LRH میں رپورٹ درج کی کہ وہ بازار سے گھر جا رہاتھا جب محلہ باکر شاہ پہنچا تو 2 کسان نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس سے اسلحہ کی نوک پر ایکsamsung موبائل اور 10 ہزار روپے چھین کر مدعی مقدمہ کی مزاخمت پرملزمان نے اس پر با ارادہ قتل فائرنگ کرکے شدید زخمی ہوا اور ملزمان فرار ہوگئے جوکہ بعد میں مدعی مقدمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔ جناب سی سی پی او مبارک زیب صاحب نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی ایس پی سٹی حاجی امتیاز کی زیر قیادت،DSP سٹی ٹوصاحبزادہ سجاد،SHO کوتوالی نورحیدر خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے سائینسی خطوط پر دن رات انتک محنت کے دوران اور موبائل ڈیٹا کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے2 راہزن وڈکیت شیراز ولد محمد اکرم سکنہ گنج،ہارون ولد وحید سکنہ شیخ آبادکو گرفتار کرلیا۔انکے قبضے سے مسروقہ رقم 10 ہزار روپے ایک samsung موبائل سیٹ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ2 عدد پستول اور زیمکو موٹرسائیکل نمبرV.3863 برآمد کرلی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -