افضل خان لالہ کی وفات پورے خطے کے پختونوں کیلئے عظیم سانحہ ہے ، حاجی دین محمد

افضل خان لالہ کی وفات پورے خطے کے پختونوں کیلئے عظیم سانحہ ہے ، حاجی دین محمد

  

مٹہ سوات (نمائندہ پاکستان) پختو نوں کیلئے امن کا پیغام ساتھ لیکر ائے ہیں ،خان لالا کی وفات سے نہ صرف ان کا خاندان بلکہ پورے خطے کے پختو ن ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی ،اج خان لالا کے روح کو سکون مل گیا ہوگا۔افغان سفیر جا نان موسیٰ زئی،مشیر صدر افغانستان حاجی دین محمدتفصیلات کیمطابق قومی وحدت کے علمبردار محمد افضل خان لالا کے وفات پرتعزیت کیلئے جوق در جوق عالمی رہنماؤں سیاسی رہمنا،اور عوام کا سلسلہ ابھی تک جاری ہیں کل افغانستان صدر اشرف غنی کے مشیر حاجی دین محمد اور افغانستان کے سفیر جانان مو سیٰ زئی نے خان لالا کے حجرے درشخیلہ میں اکر تعزیت کی اور خان لالا کے لئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے مشیر صدر افغانستان حاجی دین محمداور سیفر افغانستان جانان موسیٰ زئی نے کہا کہ خان لالا کے وفات سے نہ صر ف ان کا خاندان بلکہ پورے خطے کے پختو نوں کیلئے ایک عظیم سانحہ ہیں ان کے وفات سے جو خلا پیدا ہو گئی وہ بڑے عرصے تک پور نہیں ہو سکے گی ان کا کہنا تھا کہ جب بھی افغانستان کے پختو نوں پر کو ئی حادثہ اتا تھا تو خان لالا کا خیر یت دریافت کر نے کا فون سب سے اول اتا تھا انہوں نے کہا کہ ساری زندگی ایک جملے کے سیاست کر نے والے مر حوم افضل خان لالا کے روح کو اج سکون مل گیا ہو گاپختون قومی وحدت ہی پختو نوں کے مسائل ختم کر سکتے ہیں ورنہ پختو نوں کا نام ونشان ختم ہو جائیگا،ان کا کہنا تھا کہ خان لالا کے پختون کیلئے قر بانیاں کسی سے پو شیدا نہیں اور انشائاللہ ان کے خاندان کے ساتھ اپنے مراسم قائم رکھے گے اور پختونوں کے وحدت کیلئے جدو جہد بھی جاری رکھیں گے ۔اس موقع کرنل ریٹائرڈ عبد الغفار خان نے بھی خطاب کیا اور افغانوں کے وفد کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس مو قع پر سابق وزیر ایوب اشاڑی،ضلعی نائب ناظم عبد الجبار خان ،شیر شاہ خان،رحمت علی خان ابراہیم شبنم،صلاح الدین خان،فاروق خان، قاسم خان، ابرا ہیم دیولئی،عبداللہ یو سفزئی،خواجہ خان اور دیگر مشران اے این پی نے شر کت کی۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -