ڈیرہ ،مقامی قبائلی ٹرانسپورٹر کے گھر پر دستی بموں سے حملہ

ڈیرہ ،مقامی قبائلی ٹرانسپورٹر کے گھر پر دستی بموں سے حملہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بلوچ ہوٹل کے قریب معروف ٹرانسپورٹرمیوہ خان بھٹنی کے گھرپرنامعلوم افرادکادودستی بموں سے حملہ‘دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں ڈیرہ ملتان روڈپربلوچ ہوٹل کے قریب معروف ٹرانسپورٹرمیوہ خان بھٹنی کے گھرپرنامعلوم ملزمان نے دودستی بم پھینک دےئے جس سے زورداردھماکے ہوئے۔دھماکوں کے دوران اہل خانہ کمروں میں موجودہونے کی وجہ سے محفوظ رہے تاہم گھرکی کھڑکیوں اوردروازوں کونقصان پہنچا۔میوہ خان بھٹنی کے ذرائع کے مطابق انکوبھتے کی کوئی پرچی اوردھمکی نہیں ملی اورنہ ہی انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی ہے۔سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -