، اغواء برائے تاؤان کے 7 ملزمان عدم ثبوت پر بری ہوگئے

، اغواء برائے تاؤان کے 7 ملزمان عدم ثبوت پر بری ہوگئے

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شہری کو ایک کروڑروپے تاوان وصولی کی غرض سے اغواء کرنے کے الزا م میں گرفتارخاتون سمیت 7ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے محمدسعیدخان ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان حضرت اللہ ٗ امیراللہ ٗ امتیاز ٗ شکور ٗ نورآغہ ٗ مسماۃ گلالئی اورمسافر پرالزام ہے کہ انہوں نے 21 اکتوبر 2014ء کومدعی شاہد زمان کواغواء کرکے اس کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان کامطالبہ کیاتھااس موقع پر ملزموں کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ265(کے) کے تحت درخواست دائرکی گئی جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ استغاثہ ملزموں کے خلاف تاحال کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے اوروہ بے گناہ ہیں اس بناء انہیں مقدمے سے بری کیاجائے عدالت نے ضمنی درخواست پردلائل مکمل ہونے پرملزموں کوبری کردیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -