ڈیرہ ،ٹانک اڈہ میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ،راہگیر بچی زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)قتل مقاتلے کی دشمنی کاشاخسانہ‘ٹانک اڈہ کے پررونق مقام پرفائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک راہ گیربچی زخمی ہوگئی۔ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق غلام فریدہتھالہ سے ڈیرہ اسماعیل خان بس میںآرہاتھاجیسے ہی وہ ٹانک اڈہ پراتراتوتاک میں موجوداسکامخالف اقبال سکنہ ہتھالہ نے اس پرفائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیاجبکہ بس سے اترتی ہوئی نوسالہ بچی تفصیلہ بھی اس فائرنگ کی زدمیںآکرزخمی ہوگئی۔فائرنگ سے زخمی غلام فریدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔جبکہ زخمی تفصیلہ کوسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیاہے۔واقعہ کی اطلاع پرعلاقے کے لوگوں اورپولیس نے ملزم کاپیچھاکیااورملزم کودین پورکے علاقہ سے آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکرلیا۔کینٹ پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔