خرد برد کا الزام ،ایجنسی کوآرڈنیٹر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی احتساب عدالت کے جج ابراہیم خان نے قومی احتساب بیورو سے متاثرین فنڈ میں کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار ایف ڈی ایم اے کے ایجنسی کوآرڈینیٹر باجوڑ ایجنسی عنایت اللہ کاتقررنامہ طلب کرلیاہے عنایت اللہ کاجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بدھ کے روز عدالت میں پیش کیاگیا اس موقع پر عنایت اللہ کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ نیب خیبرپختونخوا نے عنایت اللہ کو ایجنسی کوآرڈینیٹرباجوڑ ایجنسی کے طور پر گرفتار کیاہے جبکہ عنایت اللہ ایجنسی کوآرڈینیٹرنہیں ہے اور اسے دوسرے ملزم کی جگہ پرگرفتارکیاگیاہے جبکہ دوسری جانب نیب کے پراسیکیوٹرنے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے اور انہیں مہلت دی جائے تاکہ وہ ملزم کاتقررنامہ عدالت میں پیش کرسکیں جس پر عدالت نے سماعت24نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے عنایت اللہ کو پروٹیکٹیوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔