ایس آئی یو کی فرض شناسی،سرکاری افسرکی13سالہ بچی بازیاب
اسلام آباد (وحید ڈوگر سے ) ایس آئی یو کی فرض شناسی وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے کے افسر کی تیرہ سالہ بچی بازیاب تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان اور ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے مقدمے کو سی آئی اے کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ ( ایس آئی یو ) کے حوالے کیا جس پر ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) الیاس نے فوری طور پر ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر نون انسپکٹر عبدالستار سب انسپکٹر طارق روف اور اے ایس آئی حیدرشاہ کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی اور بچی کو دودن میں برآمد کرنے کا ٹاسک دیا معتبر ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ملزمان کا موبائیل ریکارڈحاصل کر کے فوری طور پر ایک ٹیم ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کی اور وہاں سے کاشف نامی ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروا لیا گیا سلسلے میں ڈی ایس پی بشیر نون نے روزنامہ پاکستان کے استفسار پر بتایا کہ بچی کو ایدھی سینٹر سیکٹر ایچ الیون سے بازیاب کروایا گیا ہے یہاں پر سوہاں کا رہائشی شوکت نامی شخص کی جانب سے اس کو ایدھی ہوم کے حوالے کیا گیا تھا اس حوالے سے ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہناتھا کہ قانونی کاروائی کے پیش نظر اس حوالے سے مذید کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہو گا ۔