ابو ظہبی،پہلا ون ڈے، پاکستان نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ابو ظہبی،پہلا ون ڈے، پاکستان نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش قائد این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر جیسن رائے محمد عرفان کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد دوسرے اوور میں 7 کے مجموعی اسکور پرجوئے روٹ محمد انور کا شکار بنے،چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان این مورگن اور جیمز ٹیلرنے 133 قیمتی رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعہ 147 تک پہنچا تو مورگن 76 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ شدید دباؤ کا شکار انگلش ٹیم نے ابھی سنبھلنے کی کوشش ہی کی تھی کی انورعلی کے دوسرے اوور میں الیکس ہیل 10 رنز بنانے کے بعد یونس خان کو کیچ دے بیٹھے۔ جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور بلال آصف اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے دونوں بالترتیب 8 اور 2 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جب کہ اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے یونس خان بھی محض 9 رنز ہی بناسکے تاہم چوتھی وکٹ کے لیے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے 70 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ شعیب ملک 26 رنز پر معین علی کا شکار بنے، پانچویں وکٹ کے لیے بابر اعظم نے محمد حفیظ سے ملکر 106 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، بابر اعظم 62 اور محمد حفیظ 102 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹوپیلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ

مزید :

ملتان صفحہ اول -