وزیراعظم دیوالی میں ہولی کی خواہش کربیٹھے

وزیراعظم دیوالی میں ہولی کی خواہش کربیٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اے این این)’’ خواہش ہے کہ مجھ پر بھی کوئی رنگ پھینکے، ہولی پر مجھے لازمی بلایا جائے ‘‘ ۔ یہ بات وزیراعظم نوازشریف نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتا ہوں ، مجھے ایک عرصے سے دیوالی کی تقریب میں آنے کا شوق تھا ، میری خواہش ہے کہ مجھ پر بھی کوئی رنگ پھینکے ، آئندہ سال مجھے رنگ پھینکنے والے فنکشن میں لازمی بلایا جائے۔ میں تمام اقلیتی برادری کا وزیراعظم ہوں ، اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے