ایک اور کشتی ڈوب گئی ،7بچوں سمیت 18افراد ہلاک

ایک اور کشتی ڈوب گئی ،7بچوں سمیت 18افراد ہلاک
ایک اور کشتی ڈوب گئی ،7بچوں سمیت 18افراد ہلاک

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں7بچوں سمیت18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 27افراد کو زندہ بچا لیاگیا ہے۔یہ حادثہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب یورپی یونین اور افریقی رہنما تارکینِ وطن کے بحران پر بات چیت کے لیے افریقہ کے ملک مالٹا میں ملاقات کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال یورپ میں آٹھ لاکھ تارکینِ وطن داخل ہوئے ہیں جبکہ اس خطرناک سفر میں 3440 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔یورپ آنے والوں میں ڈیڑھ لاکھ افراد کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔خیال کیا جا رہا ہے مالٹا میں دو دن تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں یورپی رہنما تارکینِ وطن کے بحران میں مدد دینے کے لیے افریقہ کو اربوں یورو کی پیشکش کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -