اسلام آباد میں 30نومبر کو بلدیاتی انتخابات،بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع

اسلام آباد میں 30نومبر کو بلدیاتی انتخابات،بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع
اسلام آباد میں 30نومبر کو بلدیاتی انتخابات،بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات 30نومبر کو ہوں گے جس کے امیدواروں کی حتمی فہرست اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل آج ہی مکمل کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 30نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا ۔امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی جبکہ بیلٹ پیپر ز کی چھپائی کا عمل بھی آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپر ز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہو گی اور 42لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے سبز رنگ ،جنرل کونسلر کیلئے سفید،خواتین کی نسشت کیلئے گلابی ،اقلیتوں کیلئے پیلا ،نوجوانوں کیلئے سرمئی جبکہ مزدوراور کسان کیلئے خاکی رنگ کا ہو گا۔خیال رہے کہ دیہی علاقوں میں کسان جبکہ شہری علاقوں میں مزدور کی نسشت رکھی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد چھ لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -