آل سٹارز کرکٹ ، دوسرے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے ہراکر سیریزاپنے نام کرلی

آل سٹارز کرکٹ ، دوسرے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے ہراکر ...
 آل سٹارز کرکٹ ، دوسرے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے ہراکر سیریزاپنے نام کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ آل سٹارز کرکٹ کے دوسرے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے ہرا کر سیریز میں فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن کے ”منٹ میڈ پارک“ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں وارن واریئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے جس کے جواب میں سچن بلاسٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 205 رنز بناسکی اس طرح وارن واریئرز نے سیریز کا دوسرامیچ بھی57 رنز سے اپنے نام کرلیا ۔
وارن واریئرز کی طرف سے سنگاکارا 70 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ جیک کیلس 45، رکی پونٹنگ 41، میتھیو ہیڈن 32، ووگن 30، اینڈریو سائمنڈز 19 اورجونٹی روڈز نے 18 رنز بنائے۔
سچن بلاسٹرز کی جانب سے لانس کلوزنر نے 2 ، گلین میگراتھ،سہواگ اور گریم سوان نے 1 ، 1 کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا۔
وارن واریئرز کی جانب سے 262 رنز کے جواب میں سچن بلاسٹر نے 205 رنز بنائے جس میں شان پولاک 55 رنز کے ساتھ ٹاپ سکوررر ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر33، گریم سوان 22، لانس کلوزنر 21، برائن لارا 19، وریندر سہواگ 16، مرلی دھرن 8 اورجے وردنے 5 رنز بنا سکے۔
وارن واریئرز کی جانب سے اینڈریو سائمنڈز 4، ثقلین مشتاق 2،جیک کیلس اور اجیت اجرکر نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -