رینجرز کی کارروائی، 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد

رینجرز کی کارروائی، 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل ...
رینجرز کی کارروائی، 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق گودھرا، کورنگی، عثمان آباد اور لیاری کے علاقوں میں رات گئے کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 13 جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور 6 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہواہے۔ رینجرز نے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -