پاسپورٹ کی بے حرمتی، پاکستان کا عدنان سمیع کوشہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ دینے سے انکار

پاسپورٹ کی بے حرمتی، پاکستان کا عدنان سمیع کوشہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ ...
پاسپورٹ کی بے حرمتی، پاکستان کا عدنان سمیع کوشہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ دینے سے انکار

  

نئی دہلی(صباح نیوز) پاکستان نے بھارت میں مقیم گلوکار عدنان سمیع کو ان کے وطن عزیز کے لئے تضحیک آمیز رویئے پر شہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع کئی برسوں سے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے سرگرداں ہیں لیکن قانونی طور پر اس کے لئے انہیں پاکستانی شہریت سے دستبردار ہونا ہوگا۔ عدنان سمیع نے شہریت کی تنسیخ کے لئے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمشن کے ذریعے وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا۔ اپنے خط میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمشن کو سبز پاسپورٹ لوٹاتے ہوئے تضحیک آمیز انداز میں کہا تھا کہ اب انہیں اس کی ضرورت نہیں رہی۔ پاکستانی ہائی کمشن کی جانب سے عدنان سمیع کو کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ کے تقدس کی پامالی کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں اپنے رویئے پر غیر مشروط معافی مانگنی ہوگی، بصورت دیگر انہیں شہریت کی تنسیخ کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا، دوسری جانب وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ جو شخص پاکستانی دستاویزات کا تقدس نہیں رکھتا اسے سرٹیفیکیٹ کیسے جاری کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ عدنان سمیع کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

تفریح -