پولیس فیصل آبادمیں حکومتی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے، عابد شیرعلی کا آئی پنجاب کو خط

پولیس فیصل آبادمیں حکومتی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے، عابد شیرعلی کا آئی ...
پولیس فیصل آبادمیں حکومتی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے، عابد شیرعلی کا آئی پنجاب کو خط

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے آئی پنجاب کوبھولا گجر قتل کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس فیصل آبادمیں حکومتی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے عوامی نمائندوں اور کرپٹ پولیس افسران نے شہرجرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پرچھوڑدیاہے۔ بھولاگجرکیس کے مجرم کاعدالت میں اعترافی بیان پولیس کے کردار پرسوالیہ نشان ہے۔

عابد شیر علی نے خط میں کہا ہے کہ بھولاگجر سمیت 20 افرادکے قتل میں ملوث افراد کے نام بتاچکاہوں،بغیر کسی دباو¿ کے میرٹ پر کیس کی تفتیش کرائیںپولیس ملزمان کو تحفظ دینے کی کوشش کررہی ہے،عدالت نے پولیس کوغیرجانبدارانہ تفتیش کاحکم دیا۔ نوید کمانڈو کے اعترافی بیان کے بعد اصل مجرموں کے چہرے سامنے آگئے ہیں پولیس نوید کمانڈو کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن میں 2 دھڑے بنے ہوئے ہیں، ایک طرف وزیرِ مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ہیں جبکہ دوسری طرف وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناءاللہ ہیں۔ عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی مختلف جلسوں اور پریس کانفرنسوں میں رانا ثناءاللہ کو 20 افراد کا قاتل قرار دے چکے ہیں جبکہ مجرم نوید کمانڈو نے اپنے اعترافی بیان میں رانا ثناءاللہ کی ایما پر بھولا گجرکے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -