عرب ملک میں تین ایشیائی باشندوں کی خاتون سے مسلسل جنسی زیادتی ، دل بھر نے پر ایک اور دوست کو فروخت کی پیشکش

عرب ملک میں تین ایشیائی باشندوں کی خاتون سے مسلسل جنسی زیادتی ، دل بھر نے پر ...
عرب ملک میں تین ایشیائی باشندوں کی خاتون سے مسلسل جنسی زیادتی ، دل بھر نے پر ایک اور دوست کو فروخت کی پیشکش

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )عرب ملک میں تین ایشیائی باشندوں نے ایسا شرمناک فعل سرانجام دیا ہے کہ جو بھی سنے گا یہی کہے گا یہ لوگ جو اپنے ملکوں میں حرکتیں کرتے تھے غیر ملک بھی جا کر اپنی درندگی سے باز نہیں آئے اور ملک کا نام بھی بدنام کر دیا ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی کی ایک عدالت میں عرب خاتون کو اغواءکر نے اور اسے دور دراز فارم میں لے جا کر جنسی درندگی کانشانہ بنانے پر تین ایشائی باشندوں کیخلاف کیس چل رہا ہے ۔ ان درندوں کا ظلم اپنی جنسی درندگی دکھانے تک ہی محیط نہیں رہا بلکہ ان ظالموں نے جنسی زیادتی کے بعد خاتون کو آگے فروخت کےلئے ایک اور دوست کو بھی پیشکش کر دی ۔ ان تینوں ایشیائی باشندوں نے اپنی جرم کو چھپانے کے لئے عدالت کے روبرو انوکھی منطق بتائی کہ انہوں نے خاتون سے ناجائز تعلق قائم کرنے کے لئے پیسے ادا کئے تھے ۔ دوسری جانب عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے جسم پر تشددکے نشانات ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون خود کو ان درندوں سے بچانے کے لئے جدوجہد کرتی رہی ۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ یہ تینوں شخص اس کے گھر آئے اور کہا کہ ہم نے آپ کے لئے ایک بہترین نوکری تلاش کی ہے ، اسطرح وہ بہلا کر مجھے ایک فارم ہاﺅس میں لے گئے جہاں ایک کمرے میں بند کر کے مجھ سے باری باری جنسی زیادتی شروع کر دی ۔ خاتون نے مزید بتایا کہ انہوں نے بار بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پھر کسی اور شخص کو فون کیا اور اسے مجھے فروخت کرنے کی پیش کش کی ۔

مزید :

بین الاقوامی -