وہ وقت گزر گیا جب مارشل لاءلگتے تھے،تمام اداروں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،خورشیدشاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ وقت گذر گیا جب مارشل لا ءلگتے تھے یا ڈکٹیٹر آتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ابھی ہم جمہوریت کی طرف چل رہے ہیں وہ وقت گزر گیا جب مارشل لا ءلگتا تھا یا ڈکٹیٹر آتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے جو بیان دیا وہ نہیں دیا جانا چاہیے تھا،پڑوسی ملک کو یہ سپورٹ ملی ہے کہ ہم عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر نہیں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ابھی دہشتگردی سمیت دیگر مسائل میں پھنسا ہوا ہے حکومت کو اپناطرز حکمرانی بہر کرنا چاہئے ،تمام اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہناتھا کہ سسٹم چلتا رہا تو ایک وقت آئے گا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا،پارلیمنٹ کی آزادی والے ممالک ہی ترقی یافتہ ملک کہلاتے ہیںاور ترقی کیلئے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی ضروری ہے ۔عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے سنجیدہ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے ۔میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خود بھی جیت جائے گا تو کہے گا میں نہیں مانتا ۔بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز الیکشن میں ہم خود اپنے آپ کو نہیں بچا سکے،الیکشن میں ہمارے ساتھ جو ہوتا ہے ہم خود پریشان ہوتے ہیں ۔