بزرگ عرب شہری اپنی بیوی کی شکایت کرنے پولیس سٹیشن پہنچ گیا،شادی شدہ مردحضرات کیلئے لمحہ فکریہ

بزرگ عرب شہری اپنی بیوی کی شکایت کرنے پولیس سٹیشن پہنچ گیا،شادی شدہ مردحضرات ...
بزرگ عرب شہری اپنی بیوی کی شکایت کرنے پولیس سٹیشن پہنچ گیا،شادی شدہ مردحضرات کیلئے لمحہ فکریہ

  

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب شہری خود پر تشدد پر اپنی بیوی کی شکایت کرنے پولیس کے پاس پہنچ گیا مگروجہ اور طریقہ ایسا کہ شادی شدہ مردنہ صرف مسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے بلکہ گھبراہٹ کا شکار بھی ہو جائیں گے ،یہ شادی شدہ مردحضرات کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔

اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے ایک بزرگ کویتی شخص نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے کہ اسے اس کی بیوی نے نشہ آور شے پلا کر بُری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ اس 60سالہ بوڑھے شخص نے پولیس کو خود پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرائی ہے ۔ کویت سٹی پولیس نے بتایا ہے کہ 60سالہ شہری اپنی 53سالہ بیوی کیخلاف شکایت لے کر آیا اور کہا میں اپنی بیوی کیخلاف خود پر تشددکی رپورٹ درج کرانا چاہتا ہوں اس نے مجھ خوش ذائقہ شے پلا کر بعد میں تشدد کیا میرے جسم پر نشانات موجود ہیں ۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -