ریحام بیمار، دو بچوں کے ساتھ ہوٹل میں مقیم، باہر نکلنا چھوڑ دیا، میڈیا والوں سے خوفزدہ

ریحام بیمار، دو بچوں کے ساتھ ہوٹل میں مقیم، باہر نکلنا چھوڑ دیا، میڈیا والوں ...
ریحام بیمار، دو بچوں کے ساتھ ہوٹل میں مقیم، باہر نکلنا چھوڑ دیا، میڈیا والوں سے خوفزدہ

  

لندن (ویب ڈیسک) عمران کی سابق اہلیہ ریحام شدید دباﺅ اور پریشانی اور الزامات کی بوچھاڑ کے سبب بیمار پڑگئی ہیں۔ انہوں نے بدھ کا سارا دن ہوٹل کے کمرے میں گزارا جہاں وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ مقیم ہیں اور تینوں کے پاس ایک ہی کمرہ ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنا فلیٹ کب لیں گی تو انہوں نے کہا کہ زرا ہوش آئے، ابھی تو میں ٹی وی اور اخبارات کے رپورٹروں سے تنگ ہوں اور باہر نہیں نکلتی کیونکہ میرا پیچھا کیا جارہا ہے اور شہزادی ڈیانا کے افسوسناک انجام کے سبب مجھے مسلسل پیچھا کرنے والے رپورٹروں اور اخبار نویسوں سے ڈر لگتا ہے۔ حالانکہ میرا اپنا تعلق میڈیا سے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے آئی ہوں کھانے پینے کی چیزیں لانے کیلئے بھی ہوٹل سے نہیں نکلی اور میں نے اپے پڑوس جو انڈونیشیا کی رہنے والی فیملی ہے کے ذریعے انتہائی ضرورت کی کچھ چیزیں منگوائی ہیں۔ انہوں نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ مجھے کروڑوں پاﺅنڈز ملے ہوتے تو لندن میں اچھے سے اچھا گھر کرائے پر مل سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے زندہ رہنا ہے اور اپنے بچوں کی پرورش بھی کرنی ہے لہٰذا جلد ہی میڈیا کے کسی ادارے میں ملازمت کرنا پڑے گی۔ میں دکھی ہوں لیکن کم ظرف نہیں ہوں کہ ذاتی تجربے کو بیچ کر دولت کماﺅں۔

مزید :

بین الاقوامی -