اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی :صدر مملکت

اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی :صدر مملکت
اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی :صدر مملکت

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راداری سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی ۔پاکستان اورچین کی دوستی دنیا میںایک مثالی حیثیت رکھتی ہے اور اسے دونوں ملکوں کے عوام اور اس کے تمام اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔چائنا انٹرنیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل سانگ ویڈونگ کی زیر قیادت اسلام آباد میںایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کااظہار کیا۔صدرنے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے چینی وزراءاور مختلف چینی اداروں کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے گوادر کی بندرگاہ کے راستے مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی مل سکے گی اور اس سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔صدر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان اورچین بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -