بالی ووڈ کی300کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی 10فلمیں ، عامر خان بازی لے اُڑے، سلمان اور شاہ رخ بھی کماﺅ ترین اداکار
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کسی فلم کی کامیابی کا معیار سینما گھروں میں زیادہ عرصے تک چلنے سے نہیں ہوتا ۔ ہندی سینما میں اب کامیابی کا معیار کسی فلم سے کمائے جانے والا پیسہ ہے کیونکہ موجودہ زمانے کی فلمیں سلور، گولڈن یا پلاٹینیم جوبلی کا جشن نہیں منا سکتیں۔سو کروڑ، دو سو کروڑ، تین سو کروٹ کلب ہندی فلم انڈسٹری میں ایک نیا رجحان ہے۔ وکی پیڈیا کے اعدادوشمار کے مطابق ذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10بھارتی فلموں کی فہرست دی جارہی ہے جو 300 سو کروڑ سے اوپربزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔واضح رہے کہ عامر خان ”پی کے “، ”دھوم تھری“اور ”تھری ایڈیٹس “،جیسی فلموں کی بدولت سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں ہیں اور سب سے زیادہ کماﺅ اداکار ہیں ۔
عامر خان کی 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ” پی کے “ 735 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے پر سرفہرست ہے ۔ دو سرے نمبر پر سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ ہے جس نے 626 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر تامل فلم باہوبلی:دا بگننگ2015ءنے 600 کروڑ ،عامر خان ہی کی2013میں ریلیز ہونے والی فلم دھوم تھری539 کروڑ روپے کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی ۔پانچویں نمبر پر شاہ رخ خان کی ”چنائی ایکسپریس “ 423 کروڑ روپے، چھٹے نمبر پر پھر عامر خان کی فلم ”تھری ایڈیٹس“ نے 392 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ساتویں نمبر پر شاہ رخ خان کی ”ہیپی نیو ائیر“383 کروڑ روپے،آٹھویں نمبر پر سلمان خان کی ”کک“377 کروڑ روپے،نویں نمبر پر ہریتیک روشن کی ”کرش تھری“374 کروڑ روپے جبکہ دسویں نمبر پر ہریتیک روشن کی ہی فلم ”بینگ بینگ“‘نے 340 کروڑ روپے سمیٹے۔