فیس بک دوستی ، بھارتی لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

فیس بک دوستی ، بھارتی لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی
فیس بک دوستی ، بھارتی لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

محمد نگر (ویب ڈیسک) فیس بک پر ہونیوالی دوستی زندگی بھر کے ساتھ میں بدل گئی، بھارتی لڑکی عارفہ بانو کو پاکستانی نوجوان کی محبت محمد نگر کے نواحی گاﺅں 59/EB کھینچ لائی، عارفہ بانو نے مدثر سردار سے اپنی مرضی سے نکاح کر لیا جبکہ لڑکی کے قریبی عزیز و اقارب انڈیا میں مقیم ہیں اور لڑکی کے عزیزواقارب دھمکیاں دے رہے ہیں کہ مدثر کو چھوڑ دو اور نکاح ختم کر دو، عارفہ بانو نے مقامی علاقہ مجسٹریٹ ملک سیف مظفر کی عدالت میں استغاثہ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیاکہ مجھے دھمکیاں ملک رہی ہیں اور میری جان کو خطرہ ہے اس لئے تحفظ دیا جائے، دریں اثناءتصدیق شدہ نکاح نامہ جاری نہ کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا عدالت نے قانون کے مطابق مصدقہ نقل نکاح نامہ جاری کرنے کے احکامات صادر کئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -