تاجک صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

تاجک صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
تاجک صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاوس میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا اورچاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ بعدازاں امام علی رحمان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تاجک صدر کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔تاجکستان کے صدر امام علی امین نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے معزز مہمانوں سے اپنے وفد کا تعارف بھی کرایا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور مہمان صدر میں ون آن ون ملاقات میں خطے کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -