زیر سمندر کھدائی، کے پی ٹی نے 9.47 ارب روپے کا تاریخی کیس جیت لیا

زیر سمندر کھدائی، کے پی ٹی نے 9.47 ارب روپے کا تاریخی کیس جیت لیا
زیر سمندر کھدائی، کے پی ٹی نے 9.47 ارب روپے کا تاریخی کیس جیت لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کے پی ٹی نے زیر سمندر کھدائی سے متعلق 9.47 ارب روپے کا تاریخی کیس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ واٹر اینڈ الیکٹرک نے ڈیپ پورٹ کی کھدائی پر دعویٰ دائر کیا تھا جس میں چینی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ کھدائی کے کام کے دوران زیر سمندر چٹانوں کی موجودگی کے باعث منصوبے پر زائد لاگت آئی۔ پورٹ حکام کے مطابق کیس کا فیصلہ مشترکہ طور پر نامزد ثالث سابق جج کی جانب سے سنایا گیا ہے جس کے مطابق کے پی ٹی نے 9.47 ارب روپے کا تاریخی کیس جیت لیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -