ناقص گورننس سول اداروں، عدلیہ اور عسکری اداروں میں بھی ہے: فرحت اللہ بابر

ناقص گورننس سول اداروں، عدلیہ اور عسکری اداروں میں بھی ہے: فرحت اللہ بابر
ناقص گورننس سول اداروں، عدلیہ اور عسکری اداروں میں بھی ہے: فرحت اللہ بابر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ناقص گورننس سول اداروں، عدلیہ اور عسکری اداروں میں بھی ہے اور اس کے خاتمے کیلئے ایک طریقہ کار بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں فرحت اللہ بابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناقص گورننس سول اداروں، عدلیہ اور عسکری اداروں میں بھی ہے اور اس کے خاتمے کیلئے ایک طریقہ کار بھی موجود ہے لیکن یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ اس انتہائی اہم بحث میں حکومتی ارکان موجود نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس وزیر خارجہ اور نہ مستقل وزیر دفاع ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے پی آئی اے کی کارکردگی اور نجکاری کا جائزہ لینے کیلئے 18 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -