جنوبی وزیرستان سے اغوا ہونے والے 21مزدور رہا کر دیئے گئے
مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )قبائلی جرگے کی کوششوں کے نتیجے میں جنوبی وزیرستان ایجنسی میں اغواءکئے گئے 21 مزدوروں کو رہا کر دیا گیا۔ان مزدوروں کو گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو اغواءکیا گیا تھا۔ یہ مزدور گومل زام منصوبے پر روزمرہمزدوری کے بعد گھروںکو جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد اسلحہ کی زور پر غریب مزدوروںکو اپنے ساتھ لے گئے۔تاہم قبائلی جرگے کے عمائدین کی شب و روز کوششوں کے بعد مزدوروں کی واپسی ممکن ہو گئی ہے۔

