بھارتی ڈرامہ نگار اور اداکار کو ٹیپو سلطان کی تعریف مہنگی پڑی ،قتل کی دھمکیاں

بھارتی ڈرامہ نگار اور اداکار کو ٹیپو سلطان کی تعریف مہنگی پڑی ،قتل کی دھمکیاں
بھارتی ڈرامہ نگار اور اداکار کو ٹیپو سلطان کی تعریف مہنگی پڑی ،قتل کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ڈرامہ نگار اور اداکار گیرش کرنارڈ کو ٹیپوسلطان کی تعریف مہنگی پڑی،بنگلور ائیرپورٹ کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کرنے پرانتہا پسندوں نے قتل کی دھمکی دیدی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرامہ نگار گیرش کرنارڈ نے بنگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام بدل کر ٹیپو سلطان کے نام پر ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ہندو انتہاپسندوں نے توپوں کے رخ ان کی طرف موڑ دیئے ہیں ۔گیرش کرنارڈ کی جانب سے بنگلور ایئرپورٹ کے نام تبدیل کرنے کی خواہش پر وزیراعلیٰ سدرمیا نے شدید نارضگی کا اظہارکرتے ہوئے واضح کردیا کہ کسی بھی حال میں ریاستی حکومت بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ دورروز قبل ٹیپوسلطان کے یوم پیدائش کی تقریب کرناٹک میں منعقد ہوئی تھی جس پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا تھا ۔اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعددزخمی ہو گئے تھے ۔