آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئے: مولانا فضل الرحمان

آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئے: مولانا فضل الرحمان
آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئے: مولانا فضل الرحمان

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئے، اپوزیشن لیڈر نے بھی مناسب الفاظ استعمال نہیں کئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کو منفی نہیں لینا چاہئے اور اس سے متعلق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے یہ الفاظ کہ آرمی چیف نے ہدایات دیں، مناسب نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس پر اپیکس کمیٹیوں میں بات چیت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلیوں کی مرضی سے ہونا چاہئے کیونکہ ان کی مرضی کے بغیر فیصلے قبول نہیں ہو سکتے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -