حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی کو آئینی سول حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں: اعتزاز احسن

حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی کو آئینی سول حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں: ...
حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی کو آئینی سول حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں: اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءاورسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے لیکن کسی کوئی آئینی سول حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں۔ جب آرمی چیف کو بلایا جاتا ہے وہ تب وزیراعظم سے بات کریں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کوئی حکومتی کارکردگی واقعی ہی مایوس کن ہے اور وہ خود حکومت کی گورننس سے بہت مایوس ہیں لیکن حکومتی اراکین ٹی وی پر آ کر ہماری کردار کشی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ آئی ایس پی آر کو ایسا بیان جاری کرنے کا حق نہیں ہے، جب آرمی چیف کو بلایا جاتا ہے وہ تب وزیراعظم سے بات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو آئینی سول حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اس موقع پر چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ وہ صرف تجویز دے سکتے ہیں کہ تمام ادارے اپنے آئینی دائرہ کار میں رہیں اور وہ حکومت کو بھی ایک بار پھر تجویز دیتے ہیں کہ پارلیمینٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -