میرا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں: عمر اکمل

میرا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں: عمر اکمل
میرا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں: عمر اکمل

  

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے کہا کہ ان کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سے پوچھوں گا کہ ٹی 20 سکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پی سی بی کی ہدایت پر سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیریز میں ایک دو نئے لڑکوں کو موقع دیا جاتا ہے۔

عمراکمل کی اصل کہانی کیا تھی ؟ انگوری سیلفیاں اور تفصٰلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

مزید :

کھیل -اہم خبریں -