جنوبی وزیرستان میں چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ پسپا

جنوبی وزیرستان میں چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ پسپا
جنوبی وزیرستان میں چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ پسپا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وانا(ویب ڈیسک) افغان بارڈر انگوراڈا میں ایف ، سی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا اور حملہ ناکام بنادیا، کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ رات نو بجے پاک افغان بارڈر انگوراڈا میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے ایف، سی،چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا۔ جس سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ سرکاری ذرائع نے اس واقع کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

وزیرستان -