بھاوج کو زندہ جلانے پر مجرم کو 2 بار سزائے موت ، عمر قید کی سزا

بھاوج کو زندہ جلانے پر مجرم کو 2 بار سزائے موت ، عمر قید کی سزا
بھاوج کو زندہ جلانے پر مجرم کو 2 بار سزائے موت ، عمر قید کی سزا

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے تھانہ مرید والا کے علاقہ میں بھاوج کو زندہ جلانے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دوبارہ سزائے موت اور ایک بار عمر قید کے علاوہ 16 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم اشرف نے اپنی بھاوج شمیم اختر کو بد چلنی کے شبہ میں اس کے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے وہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہونے کے بعد اشتہاری قرار پا چکا تھا۔ جسے پولیس نے کئی ماہ کے بعد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

مزید :

فیصل آباد -