جرمنی بھی دوست ممالک کی جاسوسی کرتا رہا، نیاانکشاف

جرمنی بھی دوست ممالک کی جاسوسی کرتا رہا، نیاانکشاف
جرمنی بھی دوست ممالک کی جاسوسی کرتا رہا، نیاانکشاف

  

برلن(ویب ڈیسک)جرمن خفیہ ادارے بی این ڈی کی جانب سے جاسوس کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ نشریاتی ادارے آربی بی کے مطابق بی این ڈی نے فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فابیوس ، دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت، عالمی ادارہ صحت اور بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسف کی خفیہ نگرانی کی ہے۔ آربی بی نے مزید بتایا کہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور یورپی و امریکی کاروباری ادارے کے علاوہ جرمن نژ اد یورپی سیاستدان ہنس یورگ ہابر کے ٹیلیفون بھی سنے گئے ہیں۔ این ایس اے کی جانب سے جرمنوں کی جاسوسی پر پانسلر میرکل کہہ چکی ہیں کہ دوستوں کی جاسوسی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -