شاہ رخ کو پشاور آنے کی دعوت دوں گا: فواد خان

شاہ رخ کو پشاور آنے کی دعوت دوں گا: فواد خان
شاہ رخ کو پشاور آنے کی دعوت دوں گا: فواد خان

  

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارفواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے آبائی شہر پشاور آنے کی دعوت دیں گے۔ پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈریزنگ تقریب کے موقع پر فواد خان نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کے اچھے دوست ہیں اوروہ انھیں ان کے آبائی شہر پشاور کے دورے کی دعوت ضرور دیں گے۔ وہ شاہ رخ سے رابطے میں ہیں اور جب بھی ان کے درمیان ملاقات ہو گی، وہ خصوصی طورپر بالی ووڈکنگ کو یہ پیغام پہنچائیں گے کہ پشاور کے لوگ انھیں پشاور میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے آباﺅ کا تعلق پشاور سے ہے، ان کے والد تاج محمد خان کا آبائی گھر پشاور میں واقع ہے جبکہ شاہ رخ نے ستر کی دہائی میں اس گھر کا دوبارہ دورہ کیا تھا۔ فواد خان نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ کاش وہ پشتو بول سکتے ، میں ایک پشتو ہوں لیکن لاہور میں رہتا ہوں، کاش مجھے بولنی آتی۔ فواد نے بتایا کہ یہ ان کا پشاور کا پہلا دورہ ہے، پشاور ایک پرامن اور تاریخی شہر ہے اور لوگوں کو یہاں ضرور آنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے لوگ ایک دوسرے سے محبت اور عزت کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح -