ذوالفقار مرزاایک مرتبہ پھرمیدان میں آگئے ، سیاسی شخصیت پر غیراخلاقی الزامات

ذوالفقار مرزاایک مرتبہ پھرمیدان میں آگئے ، سیاسی شخصیت پر غیراخلاقی الزامات
ذوالفقار مرزاایک مرتبہ پھرمیدان میں آگئے ، سیاسی شخصیت پر غیراخلاقی الزامات

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے ہیں اور دعویٰ کیاہے کہ نثار کھوڑو سات میں سے پانچ راتیں مجروں میں گزارتے ہیں ، اُنہیں عوامی مسائل کا علم ہی نہیں ، کراچی کی ایک ڈانسر سے ان کا افیئرچل رہاتھا جس علم نثار کھوڑوکی گھروالی کو ہواتو اس نے شدید ردعمل دیا تھا ، یہ بات سارے کراچی کومعلوم ہے اور مزید نثار کھوڑوسے بھی میڈیا پوچھ سکتاہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہاکہ’ نثار کھوڑوپھنے خان والی باتیں کرنے کی بجائے سیاسی باتیں کریں ، سندھ جانتاہے کہ کون حقیقی پھنے خان ہے اور کون صرف باتیں کررہاہے ، نثار کھوڑو سارا دن ہنی کے چکر میں ہوتے ہیں اور رات کے وقت منی کے چکر میں ہوتے ہیں، وہ ابھی ان کی بیوی بن چکی ہے یا ابھی تک بیوی نہیں بنی ،ابھی تک وہ ہنی مون کررہے ہیں ہنی کے ساتھ‘۔

سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا نے بتایاکہ ’ ہنی کراچی کی ایک ڈانسر ہے جن سے ان کا افیئر چل رہا تھا ، اُنہیں ڈیفنس میں گھر بھی خرید کردیاگیا، ،کھوڑو کے گھر والوں کو پتہ چلا، ان کی باعزت گھر والی نے بڑا ری ایکٹ کیا‘۔اُنہوں نے بتایاکہ ٹیلی فون کالز دبئی سے ان سارے چمچوں کو آتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر ذوالفقار کا راستہ روکیں اور ان کو جواب دیں،وہ خوددبئی میں علاج کرارہے ہیں، وہ گئے تھے اینٹ سے اینٹ بجانے لیکن اب پتا نہیں کیا ان کی خود کی بج رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا نے کہاکہ ’میں شہید ذوالفقار بھٹو کا، شہید بینظیر بھٹو کاایک چھوٹاسا ، حقیرسامگر سچاکارکن ہوں ، انہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ لوگوں کی خدمت میں کارکن کی صورت میں جاری رکھوں گا‘۔

مزید :

کراچی -