نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق ایم این اے ڈاکٹر یاسین بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق ایم این اے ڈاکٹر یاسین بلوچ ٹریفک حادثے ...
نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق ایم این اے ڈاکٹر یاسین بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق ایم این اے ڈاکٹر یاسین بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نیشنل پارٹی کے ترجمان جان بلیدی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسین بلوچ کی گاڑی کو حادثہ لسبیلہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر یاسین بلوچ کوئٹہ سے گاڑی میں کراچی جا رہے تھے۔ جان بلیدی نے بتایا کہ حادثے میں نتیجے میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ کے والد سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -